• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے،نازنین شاہوانی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سریاب کی رہائشی خاتون نازنین شاہوانی نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ19 دسمبر 2024ء کو میرے جوان بھائی غوث بخش جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا کو میرے اور میری ہمشیرہ کے سامنے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جن میں سے ایک کو میں نے پہچان لیا اور مقدمہ درج کرایا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ملزمان قانون کی گرفت سے باہر ہیں میں حکام بالا سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید