• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی :جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گڈانی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر ، اشتہاری ، اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات، 2مسروقہ گاڑیاں اور 2موٹر سائیکلیں برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی دوسری کارروائی میں ملزم زاہد علی کے قبضے سے 210 گرام چرس ، ملزم طارق سے 250 گرام چرس ، ملزم عبدالحمید کے قبضے سے ایک گاڑی، ملزم سلیم کے قبضے سے 300 گرام چرس ، ملزم آصف کے قبضے سے ایک لینڈ کروزر گاڑی، ملزم غلام نبی کے قبضے سے 500 گرام چرس ، ملزم اعجاز کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل ، ملزم حنیف کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لیکر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ سے مزید