• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی کے خلاف منفی مہم قابل مذمت ہے، انتظامیہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سوشل میڈیاپر جعلی،غیر تصدیق شدہ آئی ڈیز، پیجز اور دیگر جعلی اکاؤنٹس کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف چلائی جانے والی زہر آلود مہم کی سختمذمت کی ہےاورکہاہے کہ ان تمام پوسٹس میں کسی قسم کی کوئی صداقت، ثبوت یا حقائق نہیں ہیںسردار بہادر خان وومن یونیورسٹی بلوچستان کی خواتین کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور پرسکون تعلیمی ماحول کی ضمانت دیتی ہےادارے میں انسدادِ ہراسانی سیل اور اعلیٰ سطحی کمیٹیاں مکمل طور پر فعال ہیںاگر کسی کو بھی کوئی شکایت ہو تو وہ بلا خوف و خطر باضابطہ شکایت درج کروا سکتا ہے فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر غیر تصدیق شدہ آئی ڈیز اور پیجز کے ذریعے منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں باقاعدہ کیس اور شکایت درج کروا دی گئی ہے تاکہ ایسے شرپسند عناصر کا سراغ لگا کر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید