راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) ڈسٹرکٹ ہسپتال کی مارچری جو شہر کی بڑی سرکاری ماچری (مردہ خانہ )ہے کا اے سی سسٹم مکمل کام نہ کرنے کی وجہ سے میتوں کی حالت خراب ہو نے لگی ۔ورثاء کے توجہ دلانے کے باوجود شنوائی نہ ہو سکی۔ ادھر ایم ایس سے سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا ۔مارچری میں چھ چلرزلگے ہوئے ہیں جس میں سے تین کام کر رہے ہیں ۔ تین اے سی بھی لگے ہوئے ہیں جو مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے وہاں رکھی جانیوالی میتوں کی حالت موسم کی شدت کی وجہ سے خراب ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔