راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ہر تحصیل میں 3 سے 5 کنال سرکاری زمین کی فوری نشاندہی کی جائے تاکہ وہاں مستقل بنیادوں پر سہولت بازار قائم کئے جا سکیں۔ سہولت بازار وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو روزمرہ کی اشیاءخوردونوش مناسب قیمتوں پر مہیا کرنا ہے۔ ان بازاروں کے قیام کیلئے پنجاب بجٹ میں سہولت بازار اتھارٹی کیلئے فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں۔ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ رمضان2026سے قبل ان بازاروں کو مستقل بنیادوں پر مکمل و فعال کرنا ہے۔