تارک وطن کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے نیو یارک سٹی کے کمپٹرولر اور میئر کے امیدوار بریڈ لینڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نقاب پوش امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں نے بریڈ لینڈر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ امیگریشن کورٹ میں ایک سماعت کےلیے موجود تھے۔
تاہم امیگریشن اہلکاروں نے تارک وطن کو حراست میں لینے پر سوالات اور احتجاج کرنے پر لینڈر کو بھی حراست میں لے لیا۔