• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ جبکہ صدر نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا اورفیکٹریز کے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ،فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،ائیر چیف کی آپریشنل حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ ، صدر نے دورہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی اور بھارتی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل پر پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا، صدر کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدر مملکت کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمت عملی، فورس سٹرکچر، اہداف اور مستقبل کی جنگوں کے تناظر میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اہم خبریں سے مزید