• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر: رواں ہفتے درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی میٹ آفس نے گریٹر مانچسٹر میں رواں ہفتے درجہ حرارت  30 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا عندیہ دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 5 دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ 

برطانوی میٹ آفس نے برطانیہ میں رواں ہفتے ممکنہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے گرمی کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بڑے حصوں بشمول مڈلینڈز، جنوبی اور مشرقی انگلینڈ، یارکشائر اور ہمبر اور لندن میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے صحت اور سماجی خدمات اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمزور صحت کے حامل لوگوں کو گرمی سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 22 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

آج مانچسٹر میں درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دن کا گرم ترین وقت شام 5 بجے کے قریب ہوگا جبکہ 20جون کو درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید