کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ بدھ کو بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا ، جمعرات کو گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی آڈیٹر سید عارف شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے کیمپ کا دورہ کیا ، وفد میں صوبائی سیکرٹری مالیات منظور راہی بلوچ ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالکریم جتک ، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سید ندیم شاہ ، صوبائی ڈپٹی آرگنائزر خیر محمد ترین اور جی ٹی اے چلتن ٹاوں کے صدر عبداللہ شامل تھے ۔ اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا ۔