• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے پانچ ملزموں کو 65 سال قید، جائیداد ضبط

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کے پانچ ملزمان کو مجموعی طور 65 سال قید بامشقت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔تھانہ سی ٹی ڈی میں بارہ ستمبر 2023کو درج کیس کے مطابق عبد الرشید، رضوان اللہ، لقمان خان، وحید خان اور عرفان اللّہ کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔
اسلام آباد سے مزید