راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے علی الصبح ناقص گوشت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھابڑہ بازار میں گودام سے 3 ہزار 700 کلو ناقص اور بدبودار گوشت برآمد کرکےکو تلف کردیا ۔ ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع ملنے اور طویل ریکی کے بعد کی گئی۔ جانوروں کے ڈاکٹر نے گوشت کا معائنہ کرنے پر گوشت کو مضر صحت قرار دیا۔ گودام مالکان کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔