• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیاتی بل 2025، ترامیم پر تحفظات دور کرنے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مالیاتی بل2025میں متعارف کردہ ترامیم پر تحفظات دور کرنے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے جو مجوزہ ترامیم کا دوبارہ جائزہ لے کر ایسے حفاظتی اقدامات تجویز کریں گے جو ان اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کو روک سکیں،کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر قانون، وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہوں گے۔ کمیٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ جائز اقتصادی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اورعلاوہ ازیں اختیارات کے غیر قانونی استعمال سے بچاؤ کیلئے مزید حفاظتی اقدامات بھی تجویز کرے گی،کمیٹی اپنی سفارشات جلد از جلد وزیر اعظم کو پیش کرے گی، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 37 اے کے تحت ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق قانونی دفعات پہلے ہی موجود ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالیاتی بل اس وقت قومی اسمبلی اور مختلف کاروباری حلقوں میں زیر بحث ہے، ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا میں گردش کرنے والی متعدد خبروں سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ مالیاتی بل میں کی گئی کچھ ترامیم کے بارے میں عوام میں ابہام پایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید