راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے شہری مختلف و ارداتوں میں 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،لیتھم بیٹریوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں 5موٹرسائیکلوں اور نقدی وغیرہ سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔پولیس ترجمان کے مطابق پورے اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی صرف ایک واردات تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں جب کہ رابری کی دووارداتیں تھانہ ترنول اورتھانہ کھنہ کے علاقوں میں ہوئیں ۔ راولپنڈی میں وارداتوں میں گن پوائنٹ پر 11 موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ رتہ امرال ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر تین موٹر سائیکل چھین لئے گئے ۔،تھانہ کینٹ کے علاقہ ریلوے روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار احسن نواز سےگن پوائنٹ پر آئی پیڈ مالیتی 2 لاکھ روپے اور 8ہزار روپے نقدی ، علی آباد میں 3موٹرسائیکل سوار محمد ذاکر کیانی سےایک لاکھ 15 ہزار روپے اورموبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ ۔ ڈھوک مٹکیال میں محمدشاہ زیب کے گھر سے موبائل ، ایک لاکھ 25سوروپے،3تولہ طلائی زیورات ،نصیرآباد میں محمدریافت کےگھر سے 3لاکھ15ہزار،سونا مالیتی6لاکھ روپے اور موبائل چوری کر لئے گئے۔