• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق اور کابینہ کمیٹی کی ڈویژنل امن کمیٹی و علماء سے ملاقات

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے‘ خصوصی نمائندہ) محرم الحرام کے سلسلے میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈویژنل امن کمیٹی اور علماء و مشائخ سے ملاقات سمیت بینظیر بھٹو ہسپتال کا اچانک دورہ بھی کیا اورصفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا۔ڈویژنل امن کمیٹی سے ملاقات کے موقع پر وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، آر پی او بابر سرفراز الپا ،علماء و مشائخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کابینہ کمیٹی اور علماء و مشائخ نے سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا ۔ خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کاکمشنر آفس میں اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 4374 مجالس اور 1003 جلوسوں کے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ محرم الحرام کیلئے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد لازمی ہے۔
اسلام آباد سے مزید