کوئٹہ(پ ر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پرملک وبلوچستان بھرمیں آج 23جون کو امریکہ اور اسرائیلی دہشت گردی ، ایران وغزہ پرحملوں کے خلاف قومی دینی جوش و جزبے کیساتھ بھرپور یوم احتجاج منایاجائیگا ۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے امرائے اضلاع وبرادرتنظیموں کوہدایت کی ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹرزپبلک مقامات پرمظاہرے جلسے سیمینارکرکے بھرپوراحتجاج ریکارڈ کروادیں اس سلسلے میں آج23جون سوموار شام5 بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے امریکی بربریت اور اسلامی جمہوریہ ایران پرحملوں کے خلاف ضلعی امیر عبدالنعیم رندکی قیادت میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائیگامظاہرے سے جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی برادرتنظیموں ملی یکجہتی کونسل کے ممبرجماعتوں سمیت دینی سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران وکارکنوں سےبھرپور شرکت کی استدعاکی گئی ہے۔