• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ نے جنگ کو بڑھاوا دے کر دنیا کونئی عالمی جنگ کے دھانے پر لاکھڑا کیا، ملی یکجہتی کونسل

لاہور(نمائندہ خصوصی) ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور عالم اسلام کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر الوری اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح اسرائیل نے ایران پر حملہ آور ہوکر ایک خودمختار اور آزاد ملک پر جنگ مسلط کی ہے اسی طرح امریکہ نے اس جنگ کو بڑھاوا دے کر دنیا کو ایک نئی عالمی جنگ کی تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مِلی یکجہتی کونسل کی مجلسِ قائدین کے مرکزی رہنماؤں علامہ سیّد ساجد علی نقوی، حافظ نعیم الرحمن، مولانا محمد طیب طاہری، پیر سیٗد ہارون علی گیلانی، حافظ عبدالغفار روپڑی، علامہ سیّد ضیاء اللہ شاہ بخاری، قاری محمد یعقوب شیخ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، علامہ زاہد محمود قاسمی، پیر غلام رسول اویسی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد افضل حیدری، حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا اللہ وسایا، شجاع الدین شیخ ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ماضی کی طرح اس بار بھی اپنی جانبدارانہ اور اسلام دُشمن روِش ترک نہیں کی اور ٹرمپ اپنے دیوانہ پن اور حواس باختگی میں امریکہ سمیت پوری دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے۔
لاہور سے مزید