اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس وقت رائے عامہ امریکہ کے خلاف ہے، اسرائیل ایک جعلی اور ظالم و غاصب نظام ہے، اسرائیل عالم اسلام کے سینے پر پھوڑے کی طرح ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز کے لئے نامزد کرنا حماقت ہے، حکومت پاکستان کا ایران پر سیاسی موقف لائق تحسین ہے، لیکن ٹرمپ جیسے مکار جلاد کے لئے امن ایورڈ کی بات دودھ میں مینگنیاں ڈالنے والی بات ہے، دنیا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اس کی عوام اس کے خلاف ہیں، ٹرمپ غزہ کے قاتلوں کا سرپرست یمن پر بمباری کرنے والا امن کا قاتل ہے، دنیا میں ممالک اربوں روپے اپنے امیج بنانے پر لگاتے ہیں، ان کو پاکستان کے امیج کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے، ایک قصاب اور جلاد کو امن ایورڈ دینے کی سفارش کررہے ہیں۔