• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بہترین ماڈلز کا جائزہ لیا جائے ، چیئرمین CDA

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے قائمقام چیئرمین طلعت محمود نے اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر فنانس، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیاگیاکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے حالیہ عید الضحی کے موقع پر اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشوں کو تلف کیا جو کہ انتہائی قابل ستائش کارکردگی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوڈیپارٹمنٹ جدید ترین لینڈ فل سائٹس کے قیام کے علاوہ فضلے سے توانائی حاصل کرنے جیسے اقدامات کے لیے کوششوں کو مزید تیز کیاجائے۔ سی ڈی اے کے قائمقام چیئرمین طلعت محمود نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو دیہی اور شہری علاقوں کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کے انتظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق قومی و بین الاقوامی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بہترین ماڈلز اور پریکٹسز کا جائزہ لیا جائے تاکہ سی ڈی اے کے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید