• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری طلائی زیورات،20 موٹر سائیکلوں سے محروم، جھپٹا مار گروہ نے موبائلز بھی چھین لئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف ورداتوں میں20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،48موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی اور گھر و دفتروں کے تالے ٹوٹ گئے،شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل فونز چھین لئے گئے ،تھاتھانہ سٹی کے علاقہ گوالمنڈی میں 3 نامعلوم ملزمان محمد سلیم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 15ہزارروپے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک رتہ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ابرار احمد سے موٹر سائیکل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں 3نامعلوم ملزمان یاسر سے اسلحہ کی نوک پر 60ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نصیرآباد میں نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پر شوکت ناز سے موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شاہد علی مختار سے61ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ،ضیا ءالحق کالونی میں عامر خان کے گھر سے موبائل اور 30ہزار روپے ،اصغرمال میں کامران احمد کے دفتر سے تالے توڑ کر 9لاکھ 46ہزار روپے ،نیوائرپورٹ کی پارکنگ سے رضوان یونس کا لیب ٹاپ ، موبائل اور کیمرہ ،برف خانہ چوک کے قریب شہری کے گھر سے 50ہزار روپے اورسونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،ڈھوک مائی سرورمیں بابر ندیم کے گھر سے تالے توڑ کر 37ہزارروپے اور سامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،میال میں محمد اشرف کے گھرکے تالے توڑ کرطلائی زیور 7 تولے، 2 لاکھ روپے، 2 استریاں، جوسر مشین، بیڈ شیٹ ایک عدد سیٹ، 8 عدد کھیس، 2 عدد کمبل ، لائسنسی رائفل 7ایم ایم ، بھائی بوستان خان کے گھر سے میرے بھائی محمد اسلم کی لائسنسی رائفل 12 بو ر، رائفل 8ایم ایم چوری کرلی گئی ۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی7 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 4 موٹرسائیکل اڑا لئے گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل، دو موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی اور ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ شمس کالونی سے ایک موٹر سائیکل ، تھانہ ترنول اور تھانہ کھنہ کے علاقوں سے دو موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چو ر کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید