• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر طبقے کی مشاورت سے پالیسی سازی میں کردار ادا کر رہی ہے،ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد( جنگ نیوز) فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر (ایف پی سی سی آئی) کے مرکزی صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجر برادری کے تمام مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کر رہی ہے اور تاجر طبقے کی مشاورت سے پالیسی سازی میں کردار ادا کر رہی ہے۔ وہ گجرات میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ایسے سپرسٹور چین جیسے اداروں نے جن مشکل حالات میں سرمایہ کاری کی، وہ قابل تحسین ہے۔ احسن بختاوری کی سفارش پر کل فیڈریشن تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایف بی آر میں بات کرے گی تاکہ مسائل کا دیرپا حل نکلے سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا کہ ظفر بختاوری اور احسن بختاوری جیسے وژنری تاجر یو بی جی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی قیادت، خدمت اور ملک سے محبت مثالی ہے۔ ان کے ادارے کی گجرات برانچ جدید ترین اسٹورز کے ہم پلہ ہے۔ یہ دیکھ کر دل خوش ہوا کہ ہمارے ملک میں بھی عالمی معیار کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ظفر بختاوری میرے والد کے دیرینہ ساتھی ہیں، ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ہم تاجروں کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر آواز بلند کرتے رہیں گے،گروپ لیڈر گجرات چیمبر حاجی ناصر نے کہا کہ ایسے ادارے جب کسی شہر میں آتے ہیں تو وہ صرف مارکیٹ کا حصہ نہیں بنتے بلکہ عوامی معیارِ زندگی کو بھی بلند کرتے ہیں۔ ہم احسن بختاوری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گجرات کو اس منصوبے کے لیے منتخب کیا۔ تقریب میں وقار بختاوری،عابد بختاوری، حارث بختاوری، نائب صدر ایف پی سی سی آئ طارق جدون،جواد کاظمی،ملک ندیم،خالد چوہدری ،سیف الرحمن،رئوف مختار،اسد عزیز،کریم عزیز ملک،ملک سہیل حسین،کاشف نعیم کھوکھر نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید