• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، تیس سالہ قدیم دینی مدرسہ کی شہادت پر علما ء کرام کا غم و غصے کا اظہار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)جامع مسجد صدیق اکبر بلیو ایریا اسلام آباد سے ملحقہ تیس سالہ قدیم دینی مدرسہ کی شہادت کے خلاف جامع مسجد صدیق اکبر بلیو ایریا اسلام آباد میں علماء کرام کا ایک اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے تمام بڑے مدارس کے ذمہ داران، مختلف جماعتوں کے سربراہان ، مساجد کے ائمہ و خطباء اور دیگر سینکڑوں علماء کرام شریک ہوئے ۔اجلاس نے مدرسہ کی شہادت کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا،علماء کرام نے مدرسہ کے ملبہ پر جاکر قرآن کریم اور مقدس کتب کے شہید کردہ اوراق اور نسخوں کا بھی مشاہدہ کیا اور اسے اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا-علماء کرام نے ملبے سے قرآن کریم اور مقدس کتب کے شہید نسخے نکال کر میڈیا کو دکھائے ۔ اجلاس کے دوران احتجاج اور دیگر کئ تجاویز زیر غور آئیں لیکن پہلے مرحلے میں علماء کرام پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو معاملات کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرے گی اور اگر حکومتی ذمہ داران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو ایکشن کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی-واضح رہے کہ بلیو ایریا اسلام آباد میں واقع مسجد صدیق اکبر سے ملحقہ مدرسہ گزشتہ تیس سالوں سے دینی علوم اور قرآن مجید کی تعلیم دے رہا تھا جس کو چند روز قبل 18جون کو بغیر پیشگی اطلاع اور نوٹس کے سی ڈی اے افسران کی نگرانی میں آپریشن کرکے شہید کر دیا گیا- علماء پر مشتمل ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں مولانا محمد نذیر فاروقی ،مولانا ظہور احمد علوی,مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن,مولانا مفتی عبدالرحمن،مولانا عبد المجید ہزاروی, مولانا مفتی عبدالسلام,مولانا مفتی اویس عزیز،مفتی محمد عبداللہ ,مولاناعبدالکریم،مولانا قاضی جنید،مولانا عبدالقدوس محمدی,مولانا ہارون الرشید اور دیگر شامل ہیں-اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے علاوہ جڑواں شہروں کے ممتاز علماء کرام مولانا ضیاء اللہ دیوبندی،مولانا سلطان محمود ضیاء،مولانا عبدالحکیم، مولانا راحت علی شاہ،مولانا خلیق الرحمٰن چشتی،مولانا ابوبکر صابری،مولانا ممتاز دانش،مولانا قاری عبداللہ،مولانا تاج الرحمٰن،مولانا منظور احمد،مولانا رفیق جلالی،مولانا جمیل انقلابی،مولانا عبدالباسط اور دیگر نے شرکت کی-
اسلام آباد سے مزید