راولپنڈی )سٹاف رپورٹر)کوہاٹی بازار میں گھرکے باہر بیٹھے شخص کو چھریوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیاگیا، تھانہ بنی کومحمد یونس نے بتایاکہ کوہاٹی بازار میں اپنے گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا کیونکہ گھر میں لائیٹ گئی ہوئی تھی کہ اسی اثناء میں 2 نامعلوم اشخاص جو کہ مسلح ہائے چھری تھے آئے اور آتے ہی بانیت قتل مجھ پر حملہ آور ہوئے ایک نے پہلا وار چھری کیا جو مجھے سامنے چھاتی پر دائیں جانب لگا۔ دوسرے نے وار چھری کیا جو مجھے کمر پر بائیں کندھے کے نزدیک لگا پہلے شخص نے دوسرا وار چھری کرنے لگا جو میں نے دائیں ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی تو میرے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگا میرے شور واویلا کرنے پر برادرم محمد بلال اور اسد خان گھر سے نکلے تو ان کو دیکھ کر ملزمان بھاگ گئے ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔