راولپنڈی(جنگ نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت صدرِ مملکت آصف علی زرداری پارٹی کے ہر ورکر سے اپنے بچوں کی طرح پیار و محبت کرتے ہیں پیپلزپارٹی ایک خاندان کا نام ہے پارٹی کی مرکزی قیادت اور گراس روٹ لیول کے کارکنان کے درمیان کوئی مجھ سمیت کوئی شخصیت حائل نہیں ہو سکتی اگر صدر مملکت سے عید پر ہونی والی ملاقات کے حوالے سے دانستہ یا غیر دانستہ کوئی غلطی ہوئی ہے یا غلط طریقہ کار اپنایا گیا ہے آئندہ ایسا ہرگز نہ ہوگا اور دوبارہ کارکنان کی ملاقات کر وا کر اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی جنرل سیکرٹری راولپنڈی چکلالہ کینٹ و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 14 ملک قاسم ادریس بنارس چوہدری توقیر عباسی نمبردار انعام ملک کی قیادت میں راولپنڈی سے ملنے والے کارکنان کے وفد سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے کیا کارکنان نے گورنر پنجاب کو عید کے موقع پر راولپنڈی سے کارکنان کے نام پر من پسند افراد کی صدرِ مملکت سے ہونے والی ملاقات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع گونر پنجاب کی اس یقین دہانی پر کہ وہ بطور گورنر مرکزی قیادت اور کارکنان کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے جلد صدرِ مملکت سے آپ تمام کارکنان کی ملاقات کروائیں گے آپ احتجاج ختم کر کے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں ہماری منزل بلاول بھٹو زردای کو ملک کا وزیرِ اعظم بنانا یے گورنر پنجاب کی یقین دہانی پر کارکنان کی احتجاج موخر کردیا۔