راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے قائم مقام صدر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعلیم، نائب صدر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل، چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان کے ہمراہ آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملکی خدمات، ان کے لازوال کردار اور حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ پریس کانفرنس آج دن ایک بجے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔