• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K الیکٹرک صارفین کو ریلیف مؤخر، نیپرا نے درخواست پر سماعت ملتوی کردی

اسلام آباد ( ناصر چشتی ) نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہِ اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دی ۔ فیصلہ پاور ڈویژن کی جانب سے درخواست پر کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے ایک نظرثانی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے۔پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اب تک ایف سی اے کی مد میں 21 ارب روپے سبسڈی دے چکی ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایسے فیصلے مالی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید