• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کی جان لے لی ،دیگر ٹرٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق گرین سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 25سال کا نوجوان جاں بحق ہوگیا،ڈی ایچ اے فیز 8خیابان فیصل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50سالہ صالح محمد ولد جان محمد جاں بحق ہو گیا ، سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شخص زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا، عمر 25برس کے قریب ہے ، شناخت نہیں ہو سکی ،پورٹ قاسم چورنگی کے قریب تیز رفتار کے باعث کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے منی ٹرک ا ڈرائیور 50سالہ شوکت ولد سعیدرحمان شدید زخمی ہو گیا ، دریں اثنا لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 27سالہ محمد فسیح ولد عبدالباسط جاں بحق ہوگیا ،متوفی لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی تھا،پولیس نے واٹرٹینکر کے ڈرائیورطاہر خان ولد سید محمود کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لےکر تھانے منتقل کردیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید