• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، اسلام قبول کرنے والے لڑکی اور شوہر کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مذہب اسلام قبول کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا ، پسند کی شادی کرنے والی زینب اور شوہر شبیر کی حراسمنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل نے کہا کہ درخواست گزار زینب نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے شبیر احمد سے پسند کی شادی کی ہے۔ لڑکی کے اہلخانہ شبیر احمد کے خلاف مختلف تھانوں پر درخواستیں دے کر حراساں کررہے ہیں، کاروکاری کے نام پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پولیس کو درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات کے اندراج سے روکا جائے اور درج مقدمات ختم کرنے کی ہدایت کی جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید