کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی 36 بی میں گھر سے 40 سالہ مرزا فیضان بیگ ولد مرزا فرحان بیگ گلے میں پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق واقعہ خود کشی کا ہے لیکن فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی، اہلخانہ کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ خود کشی کرنے کی کیا وجوہات تھیں۔