کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار میں فائرنگ سے 32 سالہ ثنااللہ زخمی ہوگیا ،ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے، لاسی گوٹھ میں فائرنگ سے 32سالہ پروین زخمی ہوگئی،پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا،نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں فائرنگ سے 45سالہ تسریم نامی خاتون زخمی ہوگئی،واقعہ گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی پیٹ پر لگنے کا ہے ،کورنگی بلال کالونی ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 28سالہ بشیر زخمی ہوگیا ، ملیر سومار کندھانی گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 31سالہ سجاد علی ولد عبدالستار زخمی ہوگیا ، ناظم آباد پٖل کے قریب ڈ کیتی کے دوران مزاحمت کرنے ملزمان کی فائرنگ سے 2 5 سالہ عتبہ ولد صغیر ایک شخص زخمی ہوگیا، بلدیہ ٹاؤن نمبر4 میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ٹریلر کا کلینر 40 سالہ شاہد ولد اللہ وسایہ زخمی ہوگیا، ملزمان موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔علاو ہ ازیںسہراب گوٹھ تھانے کی حدود غریب آباد علی معاویہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون زخمی ہو گئی۔