کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہاہے کہ اسلامی ممالک کی خاموشی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، پاکستان دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہےدیگر اسلامی ممالک کو بھی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے،تمام اسلامی ممالک ایک دوسرے کے لیے پل کا کردار ادا کریں،کمزور مسلم ممالک کا سہارا بنیں ،مسلمانوں کی امن پسندگی کو کفار نے کمزوری سمجھ لیا ہے۔جب تک کفار کو منہ توڑ جواب نہیں دیا جائے گا وہ خاموش نہیں ہوگا۔