کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاپاک کالونی تھانے کی حدود دھوبی گھاٹ میانوالی کالونی میں دو مسلح گروپوں کے مابین فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ زبیر ولد محمد صادق جاں بحق ہو گیا ،فائرنگ سے علاقے میں خود و ہراس پھیلا گیا،پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا کہ اچانک فائرنگ ہوگئی ، فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کو حاضر سروس پولیس کے اے ایس آئی جبکہ دوسرے گروہ کو علاقائی کونسلر کی حمایت حاصل ہے۔