• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ساجد نقوی کی سربراہی میں وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین سفیر آقائ رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اورایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ ایران کے جوابی حملوں سے دشمن کے دانت کھٹے کرنے کو ایران کے لیے فتح مبین قرار دیا، وفد میں علامہ عارف حسین واحدی، شبیر حسن میثمی، عباس گیلانی اور زاہد علی آخونزادہ شامل تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایرانی سفیر سے حملوں کے نتیجے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاء پر تعزیت کا اور اسرائیل اور امریکا کے حملوں کو عالمی قوانین کے منافی اور ایک خودمختار ملک کے خلاف ننگی جارحیت قرار دیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید