• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز اور گاڑیاں چھین لیں، متعدد ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں و دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ پولیس نے متعدد ڈکیٹ گینگ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں بشارت سے3لاکھ 20ہزار روپےاور موبائل فون،شادمان میں اصغر سے1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں رضا سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون , باغبا نپو رہ میں ساجد سے3لاکھ روپے اور موبائل فو ن مز نگ میں گوہر سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.گرین ٹاون اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ راوی روڈ اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ شیراکوٹ، نواں کوٹ، مسلم ٹاؤن اور وحدت کالونی کا نقب زن ڈکیت گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن، نقب زن اور متحرک ڈکیت گینگز کے11 ملزمان گرفتار، بدنام زمانہ نقب زن سنی گینگ کے دو ملزم بھی دھر لئے گئے،ڈولفن سکواڈ کی کارروائی اسلام پورہ سے3رکنی چور و ڈکیت گینگ ، کاہنہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیت گروپ کے3ارکان، چوکی نادر آباد پولیس نے راستے میں جاتی ہوئی خواتین سے پرس چھیننے والے گینگ کوگرفتار کر لیا۔
لاہور سے مزید