لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جبکہ انڈوں کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے مقرر کیا گیا ہے، گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن 244 روپے کے ہیں۔