لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے خاتون ویٹر پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق کاہنہ تھانہ کی چوکی صوئے اصل پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا متاثرہ خاتون صوئے اصل سٹاپ پر واقع عبداللہ شادی ہال میں ویٹر کا کام کر رہی تھی جہان ملزم نے خاتون سے ہال میں تلخ کلامی کی جس پر خاتون ویٹر نے منع کیا جب متاثرہ خاتون ہال مینجر کے دفتر ملزم اللہ وسایہ کے متعلق شکایت کرنے آئی دفتر میں پہلے سے موجود ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتا رہا اور چہرے پر تھپیڑوں سے تشدد کیا تھا۔