• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی بچی سے زیادتی، حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

لاہور (خبرنگار) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں زیادتی کا نشانہ بننے والی کم عمر مسیحی بچی ثناء کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ یہ دورہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔ پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق بچی کو اس کے سگے تایا نے نہ صرف بارہا جنسی استحصال کا نشانہ بنایا، بلکہ بعد ازاں اُسے دوسرے افراد کے سپرد بھی کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے اس اندوہناک واقعہ کو انسانی اقدار، رشتے داری کے تقدس پر بدترین حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔
لاہور سے مزید