• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں کیخلاف پنجاب بھرکے اساتذہ و ملازمین آج مسجدشہداء سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالیں گے

لاہور (خبرنگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے راہنماؤں خالد سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، مختار گجر، رانا لیاقت، کاشف شہزاد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین حکومتی ملازمین کش پالیسیوں اور معاشی استحصال کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیراہتمام مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالیں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج اور مطالبہ کریں گے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 20 اضافہ کیا جائے 30 فیصد ڈسپییرٹی الاونس دیا جائے۔
لاہور سے مزید