• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم،جناح ہسپتال سےگرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاون انوسٹیگیشن پولیس نے جناح ہسپتال میں بھائی کی عیادت کے لئے آنیوالے شہری کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جناح ہسپتال کے باہر فارمیسی سے میڈیسن لے کر نکلنے والے شہری کامل کو فائرنگ کرنے کی واردات کا نوٹس کے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون ڈاکٹر ایاز حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی گزشتہ روز انویسٹی گیشن تھانہ گارڈن پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر لیا ۔
لاہور سے مزید