• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المسالک ہم آہنگی فروغ کیلئے علماء و آئمہ کا کردار روز روشن کیطرح نمایاں ہے، بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین اور چئرمین علماء اتحاد کونسل پاکستان علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کمشنر لاہور زید بن مقصود، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید اور لاہور سمیت لاہور ڈویژن اضلاع کے جید علماء اکرام، آئمہ عظام، امن کمیٹیوں کے اراکین اور ضلعی انتظامیہ کی افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم کے تقدس کے احترام اور بین المسالک ہم آہنگی فروغ کیلئے علماء و آئمہ کا کردار روز روشن کیطرح نمایاں ہے، ہمیں یکجہتی کی سوچ سے آگے بڑھنا ہے ۔چئرمین علماء اتحاد کونسل پاکستان علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے، پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضاء ہر سطح پر موجود ہے، انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان اور پاکستانی ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اسلام کی طاقت بننا ہے،کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے کانفرنس کے شرکاء سے مخاطب ہو کر امن و یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مکاتب کے علماء کرام کا جذبہ امن لائق تحسین ہے، قیام ِ امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
لاہور سے مزید