لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ایڈھاک ڈاکٹروں کو فارغ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف آج پوے پنجاب میں یوم سیاہ منا نے کا اعلان کر دیا ہے صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی،چئیر مین وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی،جنرل سیکرٹری وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر حسیب تھند نے کہا ہے کہ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز پر انسدادی دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف ائی آرز، لاٹھی چارجز، نوکریوں سے نکالنے کے احکامات، ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر بھرتی کرنے کے آرڈرز اور سیاسی کیمپین کے لیے گاڑیوں میں کلینک بنا کر ڈاکٹروں کو ذلیل کرنے کے بعد “ورلڈ ینگ ڈاکٹرز ڈے" کے موقع پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے ڈاکٹرز کی بےلوث خدمت کو سراہتے ہوئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے تمام ایڈہاک و کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کر دیا جائے گا! نتیجتاً سینکڑوں نوجوان ڈاکٹرز بے روزگار ہو جائیں گے۔