لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ہ خطے کی حالیہ سٹریٹجک صورت حال کے پیش نظر محرم الحرام کی سکیورٹی زیادہ چیلنجنگ اور حساس ہے۔ملک دشمن عناصر دہشتگردی اور شرپسندی کے ذریعے ملکی سالمیت و امن کیلئے خطرات پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں عشرہ محرم الحرام میں 38ہزار سے زائد مجالس منعقد اور 09ہزار 200سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔عشرہ محرم الحرام کے دوران 02لاکھ 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔