لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 161 ریڈز اور 83 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 26 کلو گرام چرس اور 997 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 39 ہزار 457 ریڈز اور 21 ہزار 740 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔