لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا ملتان کا دورہ ۔ماڈل ایگریکلچر مال ملتان کے منصوبے کا اچانک جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار، فنشنگ اور استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا معائنہ کیا اور کام کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایگریکلچر مال میں خوبصورت باغبانی اور پودوں کی تنصیب کے لیے پی ایچ اے سے کام لیا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ الحمد للہ پنجاب میں ایک اور منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کر دیا گیا ہے۔ ماڈل ایگریکلچر مال ملتان کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔