پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے زیادہ سے زیادہ طبی مراکز رجسٹر کرانے کا سلسلہ تیز کر دیاہے۔ ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق صوبے بھر میں صرف10روز میں 118طبی مراکز کو رجسٹرکیا گیا ہے جبکہ تین طبی مراکز کو ُکمل لائسنس، 23 لیبارٹریوںاور13ہومیوپیتھک طبی مراکز کو عبوری لائسنز جاری کئے گئے، اسی طرح662 طبی مراکز کو معائنہ کرکے102 کو سیل جبکہ362طبی مراکزکو حُکم جواز جاری کئے گئے،12 ہومیو پیتھک طبی مراکز کے سٹاف کو’’خدمات صحت کے معیار‘‘پر تربیت دی گئی۔کمیشن کو 15دن میں مجموعی طور پر 59شکایات موصول ہوئیں جن میں 50کو کمیشن کے ضوابط کے مطابق نمٹادیا گیا۔ڈائریکٹر رجسٹریشن ڈاکٹر شفاءحیدر کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو نہایت سادہ اور آسان بنایا گیاہے، کوئی بھی ہیلتھ کیئر پروفیشنل اپنا طبی مرکز رجسٹر کرانے کے لئے کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرکے آن لائن اپلائی کرسکتا ہے ،کمیشن کا عملہ جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ طبی مرکز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آن لائن ارسال کرے گا۔