راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا- ٹریفک کنٹرول کرنے اور محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کے 930 سے زیادہ اہلکار خصوصی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو جانیوالے راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرتے ہوئے متبادل روٹس فراہم کیے جائیں گے ، ٹریفک پلان کے مطابق محرم الحرا م کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس کے 10 ڈی ایس پیز، 72 سینئیر ٹریفک وارڈنز، 850 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنٹس سمیت 930 سے زیادہ اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ، سیکیورٹی کے پیش نظر مجالس اور جلوسوں کے اوقات میں ٹریفک پولیس ضلع پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کرے گی جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں ۔محرم الحرام کے دوران بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور کالے پیپر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا جائے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی و تخریب کاری کے تدارک اور امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ کام کیا جائے تمام افسران و جوان ان اہم دنوں میں محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی کو فرض سمجھ کرانجام دیتے ہوئے ٹریفک پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔آخر میں سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ محرم احرام کے جلوسوں کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کا ایمبولینس ایمرجنسی پورٹل نمبر 051-9274843 چوبیس گھنٹے فعال رہے گا تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی ہسپتالوں تک بروقت رسائی ممکن ہو سکے۔