• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک، میجر اور لانس نائیک شہید

وانا (جنگ نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے میجر اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ میجر معیز عباس کا تعلق چکوال ، لانس نائیک جبران اللہ کا ضلع بنوں سے تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید