• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، 6985 ارب کے 66 مطالبات زر منظور، اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر، کامرس رپورٹر ، نامہ نگار،خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے لیے6985ارب روپے کے 66 مطالبات زر کی منظوری دیدی اور اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک کو ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کر دیا ۔ وزارت تجارت کیلئے 26 ارب 99 کروڑ 85 لاکھ کے دو ،کابینہ ڈویژن کے 81 ارب 45 کروڑ سے زائد کے 29 مطالبات زر منظور، منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے اخراجات پورے کرنے کیلئے یکے بعد دیگرے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے جن کی قومی اسمبلی نے منظوری دے دی۔قومی اسمبلی نے وزارت تجارت کے 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے اخراجات پورے کرنے کیلئے 26 ارب 99 کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار روپے کے دو مطالبات زر منظور کر لئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی کٹوتی کی 67 تحاریک مسترد کر دی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید