کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فن نے ملاقات کی اور سندھ میں اہم ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ان منصوبوں میں ٹی پی-4 کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کا مقصد پانی کے معیار کو بہتر بنانا اور دیہی و شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری زمان ناریجو اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر حکام اسد سلیم، نصرمن اللہ، شہریار چوہدری، ملیحہ رضوان اور احمد مجتبیٰ نے شرکت کی۔زیر غور منصوبےٹریٹمنٹ پلانٹ-4ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت سندھ نے ٹی پی 4 منصوبے پر اشتراک پر اتفاق کیا جس کے تحت روزانہ 180 ملین گیلن پانی صاف کیا جائے گا۔