اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے منگل کے روز حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیک شدہ دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کو معقول بنایا جائے، کیونکہ کھلا دودھ کا مارکیٹ شیئر 1.3ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ڈیری صنعت کے لیے 18 فیصد سیلز ٹیکس کو ایک وجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت اس کے نفاذ اور فنانس بل 2025 میں اس کے تسلسل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ ریمارکس منگل کے روز پی ڈی اے کے چیئرمین عثمان ظہیر، فرائی لینڈ کیمپینا، ٹیٹرا پیک اور نیسلے پاکستان کے عمران حسین کی جانب سے میڈیا بریفنگ کے دوران دیے گئے۔