• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی بینک ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام کیلئے 35 کروڑ ڈالر دیگا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کےلیے 35کروڑ ڈالر کے معاہدہ ہوگیا ، یہ معاہدہ "ویمن انکلیوسو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کےذیلی پروگرام ٹو کے تحت کیا گیا ،خواتین کو مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی، کاروباری مواقع میں وسعت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائینگے]معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سبینہ قریشی اور اے ڈی بی کی جانب سے منصوبے کے ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ دنیشن راج شیوکوٹی نے دستخط کیے۔
اہم خبریں سے مزید